نگران حکومت صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں مصروف ہے، پرویز الہٰی

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ نگران حکومت صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں مصروف ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات میں انہوں نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہپشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن اومان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیاں ہیں اور یہ صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں مصروف ہے۔

پرویزالہٰی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاحال تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنرز اورنگران سیٹ اپ اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کرکسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں۔نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران انتخابات ملتوی کرنے سےبازرہیں نہیں تو آئین شکنی کاحساب دینا پڑے گا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More