پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 59 شہید،165 سے زائد افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 59  جبکہ زخمیوں کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق متعدد زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہےجب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔

پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹرہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی جانب سے  اپیل کی جا رہی ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More