پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گا

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہو گی، سیلاب کے بعد پیدا صورتحال اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، ٹیکس محاصل اور ایکس چینج ریٹ پر بریفنگ دی جائے گی، مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کےمذاکرات9جنوری تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More