سنیل نے قادری مسلمان لڑکی سے شادی کے لیے گھر والوں کو 9 سال منایا ۔۔ مشہور اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا کی شادی ہندو سے کیوں کروائی؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2023

زندگی میں ہر جوان لڑکا و لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت و دلکش ہو۔ پر آج ہم آپکو اس مشہہور شخصیت کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے خود تو ایک مسلمان سے شادی کی پر اپنی بیٹی کی شادی ایک ہندو سے کروا دی۔

جی ہاں یہ کوئی اور نہیں بلکہ سب کے پسندیدہ اداکار سینل شیٹی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی اتھیا کی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے کروا دی۔

لیکن آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ سنیل شیٹی جوکہ ہندو ہیں بھارت کی رہاست کرناٹکا سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بیوی مسلمان ہیں اور پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام مونیشا قادری ہے، یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

اسی وجہ سے سینل شیٹی دونوں گھروں میں اپنی شادی سے متعلق بات کی پر مذہب علیحدہ ہونے کی وجہ سے دونوں گھر والوں نے اس رشتے سے منع کر دیا۔ پر سنیل نے ہار نہ مانی اور 9 سال میں گھر والوں منا لیا پھر فلمی دنیا میں آںے سے پہلے ہی 1991 میں مسلمان لڑکی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو شخص سے کیوں کروائی ، اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، سنیل نے بیٹی کی پسند کو ترجیح دی۔

یہی وجہ ہے کہ جب بیٹی اتھیا نے کہا کہ وہ اپنے خآص دن پر زیادہ شور شرابا نہیں چاہتی تو والد نے ان کی شادی 23 جنوری کو اپنے کھنڈالہ میں قائم بنگلے میں کروائی۔

جس میں قریبی عزیز و اقارب شامل ہوئے۔آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ کے ایل راہول بھی کرناٹکا سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی ولادہ پروفیسر اور والد بھی انتہائی قابل اور پڑھے لکھے شخص ہیں۔

اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ کھانا پلیٹوں میں نہیں بلکہ ایک پیکٹ بنا کر سب کو بانٹا گیا جسے سب نے انتہائی احترام کے ساتھ کھایا ۔یہ عمل اس لیے کیا گیا کہ کھانا ضائع نہ ہو۔

واضح رہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا کے ولیمے کی تقریب 1 یا 2 ماہ بعد ہو گی جس میں بھارتی فلم انڈسٹری اور تمام کرکٹرز شرکت کریں گے۔ مثلاَََ سلمان خان ،شاہ رخ خان ، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما وغیرہ وغیرہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More