سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

ہم نیوز  |  Feb 01, 2023

ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان ایرانی جوڑے کو سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے  کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔

جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

اسطیازۃ حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں۔ تاہم  اس جوڑے نے اپنے ڈانس کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More