بیوی کو 380 کروڑ دئیے کیونکہ ۔۔ بالی ووڈ کے 10 مشہور اداکاروں نے طلاق کے بعد بیوی کو کروڑوں روپے کیوں دئیے؟

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

بالی ووڈ کی رنگینیاں اور پیسے کی ریل پیل اس گلیمرس دنیا کو مزید خوبصورت بناتی ہے، یہاں فن کے جوہر دکھانے والے ستارے لاکھوں یا کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کماتے ہیں اور ان فنکاروں کے طرز زندگی سے پیسے کی چمک دمک پوری طرح واضح نظر آتی ہے اور ان ستاروں کی طلاقیں بھی کروڑوں اور اربوں روپے تک پہنچ جاتی ہے، بالی ووڈ میں ایک طلاق پر بیوی کو علیحدگی پر 380 کروڑ روپے تک بھی ادا کئے جاچکے ہیں۔آیئے آپ کو بالی ووڈ میں ہونے والی 10 مہنگی طلاقوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

10۔ ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور ریہا پلائی

بھارتی ٹینس اسٹار لینڈر پیس اورسنجے دت کی سابقہ اہلیہ ریہا پلائی کی طلاق مہنگی ہوتے ہوتے دلچسپ غلطی کی وجہ سے سستی ہوگئی ، وہ یوں کہ ریہا کے وکیل اپنی پٹیشن میں ایک صفر لگانا بھول گئے جس کی وجہ سے ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ 10 لاکھ میں بدل گیا اور ریہا کو ایک کروڑ کے بجائے صرف 10 لاکھ روپے ملے۔

9۔ فرحان اختر اور ادھونا بھابانی

اداکار فرحان اختر نے 2000میں ادھونا بھابانی سے شادی کی لیکن یہ رشتہ 17 سال چلا اور 2017 میں ہونے والی طلاق پر فرحان اختر کو ادھونا کو بھاری رقم کے علاوہ 10 ہزار گز کا بنگلہ بھی دینا پڑا۔

8۔ سیف علی خان اور امرتا سنگھ

عمروں میں بڑے فرق کے باوجود شادی کے بندھن میں بندھنے والے سیف علی خان اور امرتا سنگھ 15سال اس رشتے کو نبھاتے رہے لیکن ڈیڑھ دہائی تک چلنے والے اس رشتے کے اختتام پر سیف نے امرتا کو 5 کروڑ نقد ادا کئے اور بیٹے کے بالغ ہونے تک ماہانہ ایک لاکھ روپیہ دینے کا معاہدہ کیا۔

7۔ سنجے دت اور ریہا پلائی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے 3 شادیاں کیں، انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ ریہا پلائی کو 8 کروڑ روپے اور ایک مہنگی کار بھی طلاق کے وقت دی۔

6۔ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا

اداکار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے تقریباً 19 بہاریں ایک ساتھ دیکھیں اور 19 سالہ ساتھ ختم ہونے پر ارباز خان نے ملائیکہ کو تقریباً 10 سے 15 کروڑ تک رقم ادا کی۔

5۔ کرشمہ کپور اور سنجے کپور

بھارت کی سپر اسٹار کرشمہ کپور اور سجنے کپور تقریباً 11 سال تک جیون ساتھی رہے اور یہ ساتھ چھوڑنے پر سنجے کپور نے کرشمہ کو 14 کروڑ روپے ادا کئے۔

4۔ پربھو دیوا اور راملتا

بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر پربھو دیوا نے 1995 سے 2011 تک ساتھ نبھانے والی راملتاکو 3 گھروں کی تقسیم کے علاوہ 2 مہنگی کاریں اور ایک لاکھ روپیہ کیش دیا اور مجموعی طور پر یہ رقم تقریباً 25 کروڑ تک بنی۔

3۔ آدتیہ چوپڑا اور پائل کھنہ

رانی مکھر جی سے پہلے ہدایت کار آدتیہ چوپڑا اور پائل کھنہ 2001 سے 2009 تک زندگی کے ساتھی رہے اور آدتیہ چوپڑا نے طلاق کے وقت پائل کھنہ کو 50 کروڑ روپے دیئے۔

2۔ عامر خان اور رینا دتہ

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے 1986 سے زندگی کے سفر میں ساتھ نبھانے والی رینا دتہ سے 2002 میں راہیں جدا کیں لیکن اس علیحدگی کے وقت عامر خان نے رینا کو 50 کروڑ روپے ادا کئے۔

1۔ ہریتھک روشن اور سوزانے خان

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور سوزانے خان نے 2000 میں شادی کی اور 14 سال بعد 2014 میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر سوزانے خان نے سیٹلمنٹ کیلئے 400 کروڑ روپے کا تقاضہ کیا اور 380 کروڑ روپے لے کر ہریتھک روشن سے الگ ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More