سینئر صحافی عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے روک لیا

ہم نیوز  |  Feb 02, 2023

اسلام آباد: سینئر صحافی عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ائرپورٹ پر روک لیا۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان نے لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹر میں پاکستان زندہ باد لکھا۔

میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے۔ پاکستان زندہ باد

— Imran Khan (@ImranRiazKhan)

عمران ریاض نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔

مجھے گرفتار کیا جائے گا

— Imran Khan (@ImranRiazKhan)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More