1 سال میں 2 رمضان ۔۔ مسلمان ہو جائیں تیار، رمضان المبارک 2 بار آنے والا ہے، لیکن کب اور کیسے؟

ہماری ویب  |  Feb 02, 2023

1 سال میں 2 بار رمضان! یہ بات سننے میں ہی عجیب لگ رہی ہے، مگر جی ہاں تیار رہیں، کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

رمضان کے قریب آتے ہی جہاں اس کی تیاری کی جا رہی ہیں، وہیں اب اس حوالے سے بھی کافی خبریں وائرل ہیں، کہ مسلمان ایک ہی سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔

دبئی کے فلکیاتی گروپ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق 2030 میں مسلمان دو بار رمضان کے روزے رکھیں گے، پہلا رمضان جنوری کے مہینے میں آئے گا، جبکہ دوسرا رمضان دسمبر کے آخری میں۔

قمری کیلنڈر میں اس حوالے سے اشارے موجود ہیں، جبکہ اس کی وجہ بھی دلچسپ ہے، چونکہ قمری سال کی مدت میں 11 سے 12 دن قمری سال کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے، کہ یہ غیر معمولی عمل ہوگا۔

اسی فلکیاتی ادارے کے مطابق یہ بھی کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، کیونکہ قمری کیلنڈر ہر سال 10 سے 12 دن آگے بڑھتا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More