ماموں امام مسجد کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔۔ اداکارہ نیمل خاور کے ماموں بھی پشاور دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے، بہن سچ بتاتے ہوئے افسردہ

ہماری ویب  |  Feb 02, 2023

پشاور میں خودکش دھماکوں کی تاریخ تقریباً 20 سال پُرانی ہے جب سے طالبان نے ملک کے خلاف ہتھیار اٹھائے اس وقت سے اب تک لاکھوں لوگ پشاور میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کے ماموں بھی 15 سال پہلے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

اس سے متعلق نیمل خاور کی بہن فضا خاور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ جب میں 12 سال کی تھی، جب ماموں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مارے گئے تھے، اور وہ مسجد پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد کے قریب ہے۔

فضاء نے بتایا کہ میرے ماموں مسجد کے امام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے، اس واقعے کو 15 سال گزر چکے ہیں لیکن اب تک کچھ تبدیل نہیں ہوا'۔

انہوں نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ جب ایسے سانحے آپ کے اپنے گھروں میں ہوئے ہوں تو آپ ان سے منہ نہیں موڑ سکتے، آج تک ان کے کوئی جواب نہیں ہیں، نہ ہی یہ سب ختم ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ صرف امید کرسکتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات بند ہوں گے لیکن نہیں ہوتے، حکمران اقتدار میں ایک کے بعد ایک آتے ہیں لیکن کوئی بھی ان واقعات کو ختم نہیں کرواپاتا، یا شاید وہ کرانا ہی نہیں چاہتے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More