ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Feb 02, 2023

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی 12جنوری کو دبئی گئی تھی، ذرائع کے مطابق ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی دبئی سے کینیا گئی، دبئی میں ٹیم نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لی.

جے آئی ٹی رواں ہفتے رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے  پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد کررہے ہیں، دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں، ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More