پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمشنر افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سےالیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا۔
حلقہ این اے 193 جام پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔پی ٹی آئی کےسردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔