ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

بیجنگ: ویڈیو ایپ ٹاک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی تبدیلی متعارف کرا دی۔

معروف سوشل میڈیا ایپ ٹاک ٹاک نے گانوں کی تعداد کو کم کرنے کا اعلان کر دیا اور گانوں کی تعداد کو کم کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ اندازہ ہو سکے کہ صارفین موسیقی کو کس حد تک اہمیت دیتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق فی الوقت مذکورہ تبدیلی آسٹریلیا میں کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد تخلیق کار مخصوص گانوں کو ویڈیوز میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹک ٹاک کے صارفین کس طرح کی موسیقی کو پسند کرتے ہیں جبکہ مخصوص موسیقی اور شیڈول ورک پر اس تبدیلی سے اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹٓک ٹک کا کہنا ہے کہ اگر نئی تبدیلی کے بعد بھی ٹک ٹاک صارفین کی دلچسپی برقرار رہی تو ٹک ٹاک کو میوزک رائٹس پر زیادہ پیسے نہیں دینے پڑیں گے اور یہ نئی تبدیلی بڑی میوزک کمپنیوں کے لے دھچکا ثابت ہو گی۔

واضح رہے کہ میوزک رائٹس والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی ٹک ٹاک کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جبکہ ٹک ٹاک کمپنی کے مطابق موسیقی بس اس ایپ کے تفریحی تجربے کا ایک حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More