بیٹوں نے اپنی جنت کو گھر سے باہر پھینک دیا ۔۔ کئی سال سے کچرے کے ڈھیر میں رہنے والی ماں کی درد ناک کہانی

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حق کے بعد سب سے پہلے ماں باپ کا حق بیان کیا ہے پھر دوسروں کے حقوق کا تذکرہ کیا ہے ۔اور بار بار ان سے اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ اولاد اپنی ماں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے لیکن کئی بار ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے جب لوگ اپنی جنت کو اپنے گھروں اور زندگیوں سے باہر نکال دیتے ہیں۔

جہاں تک ماں کا تعلق ہے تو ماں راتوں کو جاگ کر اپنا آرام اپنے بچوں پر قربان کرتی ہے ، اگر اللہ تعالی نے والدین کے دل میں اولاد کیلئے بے پناہ محبت اور ایثار کا جذبہ نہ رکھا ہوتا تو یقیناً بچہ کی صحیح معنون میں پرورش و تربیت نہ ہو پاتی۔

اب اگر یہی بچہ بڑا ہو کر اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں بے یار ومدد گار چھوڑ دے،اُن کیساتھ حُسن سلوک سے نہ پیش آئے، انکی گستاخی و بے ادبی کرے تو اس سے زیادہ بے انصافی اور ظلم کیا ہو سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں ایک ضعیف العمر خاتون کو بچوں نے گھر سے نکال دیا اور کئی سال سے بے یار و مدد گار خاتون انتہائی بری حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بزرگ خاتون کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More