نکاح بہت بہت مبارک ہو مگر میں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی کا انشا آفریدی کے شاندار نکاح میں کون کونسی مشہور شخصیات آئیں گی اور یہ کہاں ہو رہا ہے؟ دیکھئے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آج سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

شاہین اور انشا کی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شاہد آفریدی بھی آج کل اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شاہین کے نکاح میں شرکت کے لیے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی کے پکے یار اور حال ہیں میں شادی کے بندھن میں بنددھنے والے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی شاہین کے نکاح سے متعلق پیغام بھیج دیا ہے۔

شاہین شاہ کے نکاح پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا ہینڈل پر حارث رؤف کا شاہین کے لیے ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انھوں نے شاہین کے نکاح پر شریک نہ ہونے پر معذرت کی ہے، ویڈیو میں حارث کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ شاہین کے نکاح میں شریک نہیں ہو سکوں گا اور اس تقریب کو بہت مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ منائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More