لاکھوں کا سونا نہیں بلکہ ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا حق مہر کتنا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی انشا نکاح میں دے دی۔ نکاح کی تقریب سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین انہیں پسند کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے شاہین آفریدی کا نکاح پڑھایا۔ شاہین نے اپنے نکاح کے موقع پر سلور رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی۔

شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کا حق مہر " مہرِ فاطمہ" رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اور داماد کی تصویر شئیر کی ہیں جس میں انہوں نے پیغام شئیر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔

خیال رہے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں ٹیم کے ساتھ کھلاڑیوں اور سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی ساتھ ہی دیگر شعبے سے وابستہ نامور شخصیات بھی نکاح کی دعوت میں مدعو کی گئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More