اب یہ میرا شوہر نہیں ۔۔ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 07, 2023

راکھی ساونت کے ازدواجی رشتے کا بھی اختتام ہوگیا۔ بھارت کی مشہور ڈانسر اور اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

راکھی نے صرف علیحدگی کا اعلان ہی نہیں کیا بلکہ انہوں نے عادل خان پر سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔ راکھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر سے متعلق کہا ہے کہ عادل کا کسی دوسری لڑکے کے ساتھ تعلق قائم ہے۔

راکھی نے انکشاف کیا ہے کہ راکھی اب اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہتیں انہوں نے بتایا ک راکھی کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق ہے جس کے باعث انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

راکھی نے عادل درانی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ عادل جھوٹ کا پتلا ہے، عادل نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ وہ اس لڑکی کو سوشل میڈیا سے بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی ابھی بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے، میں عادل کو ابھی بھی میڈیا میں لائی تھی اب میں ہی آپ سب کے پیر پڑتی ہوں اسے اسٹار نہ بناؤ۔

خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More