مجھ پر اچانک سے حملہ ہوا ۔۔ شوٹنگ کے دوران معصوم اداکاروں کی جان لینے کی کوشش کیوں ہوئی؟ حرا مانی نے دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Feb 07, 2023

حرامانی پر حملہ۔ معصوم چہرے والی اداکارہ پر شوٹنگ کے دوران لوگوں نے خطرناک طریقے سے حملہ کر دیا۔ علاقہ مکینوں کی خواہش تھی کہ یہاں فلم یا پھر ڈرامے کی شوٹنگ نہ کی جائے۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر نبیل قریشی اور حرامانی کو ہراساں کیا گیا اور ان کا سامان بھی لوٹ لیا گیا۔

جبکہ ان کے عملے نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ سب زخمی ہو گئے اور اب اسپتال میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ اب اس فلم کی شوٹنگ کے تمام اسٹارز نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دعا کی کہ ہمارے عملے کے لوگ جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں جنہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچائی۔

اس واقعے پر حرا مانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک برا حادثہ تھا، جس کا مشاہدہ کیا، اب دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں اس طرح کے واقعے سے نہ گزرے۔

فلم میں کام کرنے والی چائلڈ آرٹسٹ خوشی ماہین، فلک شہزاد نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تو ٹھیک ہیں پر ٹیم کے کچھ لوگ بہت زخمی ہو گئے ہیں ان کیلئے دعا کیجئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More