وزیراعظم کا دورہ ترکیہ ملتوی

ہم نیوز  |  Feb 07, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو کل ترکیہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اب دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، ترکیہ کے دورے کی آئندہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More