راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو گرفتار کرا دیا

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

نئی دہلی: بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی کو گرفتار کرا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانے میں درخواست دی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عادل خان درانی کو گرفتار کر لیا۔

عادل درانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ راکھی ساونت کے گھر ان سے ملنے پہنچے۔

بھارتی ماڈل نے الزام عائد کیا کہ عادل اکثر میرے گھر آتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے جبکہ آج بھی وہ مجھے مارنے گھر آیا تھا جس پر میں ںے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی۔

راکھی ساونت نے فلیٹ سے پیسے اور زیوارت لے جانے کا الزام بھی عادل خان پر عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اداکارہ اور ان کے شوہر عادل خان درانی کے درمیان شادی کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا جبکہ عادل نے کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ راکھی کے ساتھ رہا ہے اور راکھی کی جانب سے لگائے گئے بے وفائی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

راکھی ساونت اور عادل خان نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا تاہم گزشتہ ماہ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز علیحدگی کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More