پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین کے استعفے منظور کرنے کا اسپیکر کا حکم معطل کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی درخواستوں کی سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے، ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بارے سپیکر کے 22 اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا

وکیل درخواست گزاران کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ 43 اراکین نے 23 جنوری کو سپیکر کو استعفے واپس لینے کی چٹھی لکھی تھی، لیکن اسپیکر نے بل استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی۔ کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے،اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More