کسی نے کروڑوں کی گاڑی تو کسی نے دیا ہیروں کا ہار اور ۔۔ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو شادی پر کس کس نے مہنگے ترین تحفے دئیے؟ قیمتیں جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

بالی ووڈ اسٹار کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں پھیرے لے کر ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کرلیا، سدھارتھ ملہوترا نے کیارا کو شادی پر مہنگی ترین انگوٹھی پہنائی جبکہ نئے جوڑے کو شادی پر مہنگے تحائف سے بھی نوازا گیا۔

دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے موقع پر دلہا اور دلہن نے لباس کیلئے چاندی، سنہری اور گلابی رنگوں کا انتخاب کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترانے کیارا کو شادی پر ایسی انگوٹھی دی جس نے مہمانوں کے ساتھ ساتھ مداحوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔

سیلیبریٹی نیوز کے مطابق سدھارتھ ملہوترانے کیارا کیلئے بالی ووڈ میں اب تک کی سب سے مہنگی انگوٹھی خریدی ہے، یہ انگوٹھی لگژری برانڈ ہیری ونسٹن سے لی گئی ہے، بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل، رنبیر سنگھ اور ویرات کوہلی نے بھی اپنی شادی کیلئے یہیں سے انگوٹھیاں لی تھیں۔

کیارا کی انگوٹھی دوسرے ستاروں سے زیادہ مہنگی ہے کیونکہ یہ انگوٹھی ہیری ونسٹن برانڈ کی ویڈنگ کلیکشن ہارمنی سے منتخب کی گئی ہے اور اس انگوٹھی میں تکونہ سرخ ہیرا جڑا ہے جو اس انگوٹھی کو اب تک بھارتی ستاروں کو ملنے والی انگوٹھیوں سے خاص بناتا ہے۔

پلاٹینم میں جڑے روبی کے سرخ ہیرے کی اس انگوٹھی کی قیمت 25 ہزار ڈالر ہے جو کہ بھارتی کرنسی میں تقریباً 20 لاکھ جبکہ پاکستان میں یہ قیمت تقریباً 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ کو شادی پر ملنے والی انگوٹھی کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے تھی۔

مہمانوں اور دوستوں نے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو شادی کے موقع پر مہنگی گاڑیاں، جیولری اوردیگر مہنگے تحائف سے بھی نوازا ہے۔

سیلیبریٹی نیوز کے مطابق سلمان خان نے نئے جوڑے کو نئی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے، وکی کوشل نے کیارا کو ایک کروڑ روپے کا ہیروں کا ہار دیا۔ امبانی خاندان کی رکن ایشا امبانی نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی پر دو کروڑ روپے کا ہیروں کا گلدان دیا۔

شاہد کپور نے کیارا اور سدھارتھ کو 11 لاکھ روپے کا ہنی مون ٹرپ کا گفٹ کیا، شردھا کپور نے سونے کا 70 لاکھ روپے کا وائن سیٹ دیا۔ کرن جوہر نے کیارا کو 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، سدھارتھ کو 50 لاکھ کی جیکٹ گفٹ کی۔

اداکار کارتک نے کیارا کو ہیروں کا 80 لاکھ کا ہار دیا، اکشے کمار نے دونوں کو ہیروں کا فریم دیا جس کی قیمت ایک کروڑ ہے، ورون دھون نے کیارا کو گوچی کا 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، کترینہ کیف نے سدھارتھ اور کیارا کو گھڑی کا سیٹ دیا جس کی قیمت 70 لاکھ کے قریب تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More