کوئی برتن دھوتا ہے کوئی روٹی بناتا ہے ۔۔ دنیا کے 5 امیر ترین لوگ اپنے گھر میں کس طرح رہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

دولت اور شہرت کا مطلب اکثر سمجھا جاتا ہے کہ دولت مند افراد شائد پانی بھی خود نہیں پیتے ہونگے لیکن حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ دنیا کے نامور افراد اور پاکستانی شوبز اسٹارز بھی عام زندگی میں بہت سادگی سے رہتے ہیں اور گھریلو کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز کو گھر میں بیٹے کے سر میں تیل ڈالتے اور برتن دھوتے ہوئے دکھایا گیا، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

نعمان اعجاز ہی نہیں بلکہ اگر ہم آپ کو بتائیں گے دنیا کے رئیس ترین افراد میں شامل بل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی فارغ وقت میں گھر کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے سب سے امیر 10 افراد میں ہوتا ہے جبکہ ماضی میں وہ دنیا کے سب سے امیر انسان بھی رہے جبکہ ان کی این جی او پوری دنیا میں ڈونیشن دی تی ہے لیکن یہ بل گیٹس باہر کھانے جائیں تو قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اور گھر میں ہوں تو کچن میں روٹیاں بھی بناتے ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں شامل رہے ہیں اور ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ فارغ وقت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانا بھی بناتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک تصویر فیس بک پر وائرل ہوئی جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ مارک بھائی ہمیں فیس بک پر لگا کر خود بھابھی کے ساتھ روٹیاں بنارہے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بھلے ہی کنوارے ہیں لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ اپنے لئے ملازموں کی پوری فوج رکھ سکتے ہیں اور حقیقت میں ان کے گھر میں نوکروں کی کوئی کمی بھی نہیں ہے لیکن سلمان خان بھی فارغ وقت میں گھر کے کام کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں کھانا بنانے اور صفائی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

ایلون مسک اس وقت دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں، ٹیسلا اور اسپیس کمپنی کے مالک ایلون مسک کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ ان کی کئی نسلیں آرام سے بیٹھ کر حکم چلا سکتی ہیں لیکن دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ایلون مسک بھی فارغ وقت میں کچن میں مزے مزے کے کھانے بنانا پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More