کم قیمت میں ملنے والے گلے ہوئے انار سے مہنگی چیزیں بنائیں، سستے انار خرید کر اس خاص طریقے سے مزیدار چیزیں گھر بیٹھے بنائیں

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

انار اس موسم کا خاص پھل ہے۔ لال لال خوبصورت موتی ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور پھر ان کا مزیدار کھٹا میٹھا ذائقہ خوب پسند آتا ہے۔ انار آج کل بازار میں 300 اور 700 روپے کلو کے حساب سے مل رہے ہیں۔ لیکن گلے ہوئے انار 150 روپے میں بھی مل رہے ہیں۔ اگر آپ بھی موسم کا یہ پھل سستا خرید لائے ہیں اور وہ اندر سے خراب نکلے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ اب بنائیں ان گلے ہوئے اناروں سے بہترین چیزیں۔

٭ اناروں کو چھیل کر دانے نکال لیں اور ان کو آدھے کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں جب یہ بالکل گاڑھا ہو جائے اس کی گھٹلیاں نکال کر الگ کرلیں اور اس پیسٹ کو چٹنی کے ساتھ مکس کرکے کھائیں یہ مزیدار انار کی چٹنی کا مزہ دے گی۔

٭ انار کے دانوں کو بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، کچھ دیر چولہے پر پکا کر گاڑھا کرلیں اور جیم کی طرح ڈبل روٹی پر لگا کر کھائیں۔

٭ ان اناروں کی چائے پکا کر آپ روزانہ پیئیں یہ نہ سرف مدافعتی نظام کو بڑھائے گی بلکہ آپ کے جسم کو طاقت بھی دے گی اور خون بھی بڑھانے میں مدد دے گی۔

لیکن یہ خیال رہے کہ بالکل گلے سڑے انار کو استعمال نہ کریں جن میں سے مہک آ رہی ہو یا کھٹا ذائقہ ہو وہ دانے استعمال نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More