گورنر خیبرپختونخوا کو حکومتی امور میں مداخلت سے روکا جائے، پرویز خٹک

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو نگراں حکومت کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ مطالبہ الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے اپنے ایک خط میں کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نگراں حکومت کے امور میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے گورنر کے اقدامات نگراں حکومت کی ساکھ اور غیر جانبداری کو ختم کر رہے ہیں، انکے اقدامات صوبائی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خط میں لکھا ہے کہ گورنر کو وفاق کا نمائندہ ہوتے ہوئے اپنے اقدامات اور گفتگو میں انتہائی محتاط ہونا چاہیے لیکن ان کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ صوبے کے خود ساختہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔

پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویز خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے کی نگراں کابینہ کے چناؤ کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More