ایک کلو گوشت میں وہ طاقت نہیں جو لونگ کے 2 دانوں میں ہے ۔۔ روزانہ 2 لونگ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ فائدے اور استعمال جان کر آپ بھی یہ کام ضرور کریں گے

ہماری ویب  |  Feb 09, 2023

لونگ کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام گرم مصالحہ ہے۔ جسے ہر قسم کے بخار نزلے اور زکام میں استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے۔ لونگ آپ پکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ محض خواتین کے مسائل میں لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

فوائد :

• اکثر خواتین کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔

• خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔

• لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔

• خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

• جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔

استعمال کیسے کریں؟

روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔ لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔ ٭ لونگ کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھ دیں اور صبح نہارمنہ استعمال کرنے سے نہ صرف معدے کے مسائل ہوتے ہیں، بلکہ وہ خواتین جو جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں ان کے لیے یہ سب سے زیادہ مفید ہے۔

روزانہ 2 لونگ کھانے سے نہ صرف آپ معدے کی تیزابیت، جلن اور ہاضمے کے مسائل کو کنٹرول کرسکتے ہیں بلکہ اندرونی صحت کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More