لوبیا لازمی کیوں کھانا چاہیے ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں لال لوبیا آپ کو کن 10 بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 11, 2023

لال لوبیا کا شمار ان دالوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور طاقت اور بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات بھی رکھتی ہیں، سفید اور لال لوبیا دونوں کا استعمال آپ کو کون کون سی 10 بیماریوں سے بچاسکتا ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

لال لوبیا میں نقصان دہ کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور فائدہ مند اجزاء کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔لوبیا میں فائبر، پروٹین، میگنیشیم، فولیٹ، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، پروٹین، سوڈین، فائبر، اور وٹامن اے شامل ہیں، جو مجموعی طور پر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

ایسی غذائیں، جن میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، دل کی صحت کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ سنا مکی کی طرح لوبیا میں بھی پوٹاشیم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لوبیا ایک بہترین غذا ہے کیوں کہ اس میں فیٹ اور کیلوریز کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

لوبیا میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہےجو جسمانی بلاکس کو تشکیل دینے میں بہت مددگار ہوتی ہے ۔ پروٹین کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور بال بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

لوبیا میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوبیا میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے مائٹو کونڈریا میں فری ریڈیکلز کم ہو جاتے ہیں۔ لوبیا کے باقاعدگی کے ساتھ کھانے سے بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

لوبیا میں سیب کے سرکے جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن میں کمی کے لیے مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لوبیا میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک کے احساس کو بھی کم کرتا ہےاگر آپ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی کے ساتھ سفید یا لال لوبیا استعمال کرنا ہو گا۔

لوبیا کے دانوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے، جب کہ اس کے استعمال سے انسولین اور لپڈ کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔جسم میں کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم وغیرہ کی کمی ہونے کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ لوبیا میں پوٹاشیم اور کیلشیم بہت سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مختلف مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج اور دل کے دورے جیسی جان لیوا بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے لوبیا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے۔لال اور سفید لوبیے دونوں میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بینائی میں اضافہ کرنے کے لیے بے حد اہم وٹامن ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے سے آنکھوں کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

اگر آپ کو ہیمو گلوبن کی کمی کا سامنا ہے تو لوبیا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی سطح بڑھنے کی وجہ سے خون کی کمی علامات کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔لوبیا میں پایا جانے والا مفید فائبر بہت کم وقت میں آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے قبض کی علامات میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More