5 منٹ تک ہاتھ کے اس حصے کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ ایک ایسا کارآمد عمل جس کے نتائج دیکھ کر آپ بڑے پریشانی سے بچ سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 17, 2023

ہم کبھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں یا کبھی ہمارے پیٹ میں درد رہتا ہے تو کیا آپ لوگ جانتے ہیں اگر آپ ہاتھ کے کچھ خاص حصوں پر مساج کرنے سے ان پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں؟

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ہاتھ کے ایک مخصوص پریشر پوائنٹ کے حوالے سے بتائیں گے جن کو دبانے سے آپ کو راحت ملے گی۔

اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے یا پھر آپ کا پیٹ درد کررہا ہے تو اس کا آسان علاج آپ خود بھی کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی کلائی سے 3 سینٹی میٹر دور ایک پوائنٹ پراپنے انگوٹھے سے مساج کریں اور اس پریشر پوائنٹ پر تھوڑا زور دیں۔ یہ مساج آپ نے تقریبا پانچ منٹ تک جاری رکھنا ہے۔

ہاتھ پر موجود اس پریشر پوائنٹ کو نی گوان کہا جاتا ہے۔

اس پریشر پوائنٹ پر روز مساج کرنے سے آپ کو پیٹ کے درد، متلی اور بےوجہ کی بے چینی کی شکایت نہیں ہوگی۔

ہاتھ پر کل کتنے پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں؟

انسانی جسم میں 340 پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں، جس میں سے 28 ہاتھ پر موجود ہوتے ہیں۔ ان پریشر پوائنٹس پر مساج کرنے سے آپ کو درد سے آرام ملتا ہے اور ساتھ ساتھ ماہرین کے مطابق یہ سستی ترین تھراپی بھی ہے۔

اگر آپ پریشر پوائنٹس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو اس کاآسان حل یہ ہے کہ جب بھی آپ کو جسم کے کسی حصے میں درد محسوس ہو تو آپ ہتھیلیوں کو زور سے رگڑیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More