موت کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں ۔۔ دنیا کے وہ عام سے جانور کیڑے مکوڑے جو مرنے کے بعد بھی آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 04, 2023

موت کے بعد زندہ دوبارہ زندہ ہونا، یہ سننے میں بھی عجیب لگ رہا ہے، ظاہر ہے، انسانوں کے علاوہ بھی اس دنیا میں سانس لینے والی مخلوق کو فنا ہونا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی مخلوق سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں، دنیا میں ایسے کئی جانور، کیڑے مکوڑے ہیں، جو کہ مرنے کے کئی بعد تک بھی زندہ رہتے ہیں! جی ہاں، اور کچھ تو ایسے ہیںِ جنہیں آپ نے بھی بہت قریب سے دیکھا ہے۔

کچھوا بھی انہی جانور اور برڈز میں شامل ہے، جو کہ اپنے مرنے کے کئی دن بعد تک زندہ رہ سکتا ہے۔

اندازے کے مطابق اگر کچھوے کا سر دھڑ سے الگ ہو بھی جائے، تو بھی کچھوا مرنے کے 5 بعد تک بھی زندہ رہ سکتا ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ کچھوے کے دل کی دھڑکن کچھ اس طرح دھڑکتی ہے، کہ اس کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے 5 دن لگ ہی جاتے ہیں۔

لال بیگ تو ہر دوسرے گھر میں موجود ہوتا ہے، اور کچن تو کیڑے کا خاص مقام سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لال بیگ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے؟

سائنس کے مطابق اگر لال بیگ کا سر دھڑ سے الگ ہو جائے یا پھر وہ مر بھی جائیں، تو بھی کئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ دوسری جانب یہی لال بیگ نیوکلئیر بم حملے کو بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن ہماری چپل کے حملے میں مارے جاتے ہیں۔

موت کے بعد بھی زندہ رہنا اس لیے ممکن ہے کیونکہ چونکہ لال بیگ میں فشار خون کا نیٹ ورک وسیع نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم کو آکسیجن کی فراہمی بھی مشکل نہیں ہوتی ہے۔ ان میں موجود خاص انٹیناز انہیں زندہ رہنے میں مدد کرتے ہیں۔

آکٹوپس بھی سمندری حیاتیات میں اہم سمجھی جاتی ہے، یہ سمندری مخلوق کو کئی چینی، جاپانی اور کورین گھرانے کھاتے بھی ہیں اور مہمانوں کے سامنے پیش بھی کرتے ہیں۔

لیکن آکٹوپس بھی مرنے کے ایک گھنٹے بعد تک زندہ رہ سکتی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ آکٹوپس میں منفرد نرو فائبر موجود ہوتا ہے، جو کہ اسے ایسا کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

سانپ ویسے ہی خطرناک ہوتا ہے، لیکن جب یہ مر جائے، تو مزید خطرناک بن جاتا ہے۔ عام طور پر جب سانپ کو مارا جاتا ہے، تو اکثر اس کا سر بھی دھڑ سے الگ کیا جاتا ہے، اور پھر یہ گمان کیا جاتا ہے کہ یہ زندہ نہیں رہے گا۔

یہی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے، کیونکہ سانپ زندہ ہوتا ہے، اور آپ کو ڈسنے کا انتظار ہی کر رہا ہوتا ہے۔

مرنے کے بعد بھی سانپ اوپری حصے پر موجود دو سوراخ اسے اپنے آس پاس موجود گرمی اور گرم چیز کو محسوس کراتے ہیں، جس سے وہ اسی پر حملہ کرتا ہے۔

جبکہ ایک اور مخلوق یعنی مکھی، جو کہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، یہ بھی اپنے سر کے بغیر کئی دن تک زندہ رہ سکتی ہے۔

ایسا اس لیے ممکن ہوتا ہے کیونکہ جسمانی طور پر ان کا اسٹرکچر ہی ایسا بنا ہے کہ ان کا دماغ سینے میں موجود ہوتا ہے، ہلکے حساس سیلز کڈنی میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ روشنی ہونے کا بتاتے ہیں، کچھ دنوں تک پنپنے میں مدد کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More