ایلون مسک کا ٹویٹ کے حروف کی حد 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹ کے لیے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کر کے پوچھا کہ ڈیویلپر کمیونٹی اور میں  پوچھنا چاہا رہے تھے کہ آپ ٹویٹ میں کوڈ بلاکس کرنے کی سہولت کو شامل کر سکتے ہیں؟

اس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ہم تفصیلی ٹویٹس کو 10 ہزار حروف تک بہت جلد بڑھا رہے ہیں۔

dear

the dev community and i were wondering if you could add code blocks to tweets?

kthxbai

— ThePrimeagen (@ThePrimeagen)

ایلون مسک نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ یہ نیا فیچر صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ملے گا یا پھرتمام صارفین اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان امریکہ میں ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو چار ہزار حروف تک رسائی دینے کے ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی تاریخ میں حروف کی تعداد کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔اس سے قبل 2017 میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے حروف کی تعداد کو 140 سے بڑھا کر 280 کیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More