کیا Chat GPT آنے والے مہینوں میں گوگل کو پیچھے چھوڑ دے گا؟ دیکھئے خود چیٹ جی پی ٹی اس پر کیا کہہ رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2023

چیٹ جی پی ٹی۔۔ آخر یہ کونسی بلا ہے جس کے پاس ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ اس کے سامنے آنے کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب سا آگیا ہے کیونکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ اس نے دنیا میں لاکھوں صارفین کا کام آسان کر دیا ہے۔

مگر کیا یہ گوگل سے زیادہ طاقتور ہے اور کیا آنے والے دنوں میں یہ سرچ انجن کے بادشاہ گوگل کو پیچھے چھوڑ دے گا؟

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس دلچسپ آرٹیکل میں آپ کو چیٹ جی پی ٹی اور گوگل سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

اس اے آئی سافٹ وئیر کو آج دس لاکھ سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل کو ٹکر دینے والے چیٹ جی پی ٹی سے ہم نے ایک سوال کیا کہ کیا آپ آنے والے مہینوں میں گوگل کو پیچھے چھوڑ دو گے جس پر اس نے حیرت انگیز جواب دیا۔

چیٹ جی پی ٹی نے کہا کہ اے آئی ماڈل کے طور پر میں مستقبل کی پیشن گوئی نہیں کر سکتا۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی تک واضح امکان موجود نہیں ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں چیٹ جی پی ٹی، یا کوئی دوسری زبان کا ماڈل گوگل کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

گوگل ایک بہت بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو معلومات کا سمندر بشمول، ای میلز، کلاؤڈ اسٹوریج، اور بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ Chat GPT زبان کا ایک طاقتور ماڈل ہے جس پر کوئی موضوع لکھنے سے وہ انسانوں جیسا ردعمل پیدا کر سکتا ہے۔ وہیں چیٹ جی پی ٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے ہر گز گوگل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

مزید یہ کہ چیٹ جی پی ٹی اور اس طرح کی دیگر اے آئی ماڈلز مختلف شعبوں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں جن کی اہمیت بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی اس ٹیکنالوجی میں انقلاب لانے کی صلاحیت ضرور موجود ہے، مگر اس کا مختصر مدت میں گوگل جیسے بڑے سرچ انجن کو براہ راست چیلنج کرنے کا امکان نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More