انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Mar 09, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 15ہزار 279امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14ہزار 301امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 2ہزار956امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 650 امیدوار پانچ پرچوں میں، 2ہزار 553 چار پرچوں میں، 2ہزار 140 تین پرچوں میں، 1ہزار 653 دو پرچوں میں جبکہ 862امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More