افغانستان اور نیوزی لینڈ سے سیریز، بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے پر غور

اردو نیوز  |  Mar 11, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان بابرا عظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی20 سیریز میں آرام دینے پر غور کر رہا ہے۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سیلیکشن کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اہم کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینیجمنٹ پر بحث کی گئی۔

کمیٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

سیلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ دو برس میں کھیلے گئے میچوں کے لحاظ سے ہر کھلاڑی کے کام کے بوجھ کا اندازہ لگایا گیا جس میں بابر، رضوان اور حارث رؤف کی تینوں فارمیٹ میں کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

جنوری 2021 سے اب تک رضوان نے تمام فارمیٹس (بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ) میں 150 میچز کھیلے ہیں- جبکہ بابر نے 127 اور رؤف نے 125 میچز کھیلے ہیں۔

اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچز اور نیوزی لینڈ سے پانچ ٹی20 میچز کے دوران آرام دیا جائے۔

اگلے ٹی20 ورلڈ کپ میں اب ایک سال سے کچھ ہی زیادہ وقت باقی ہے سلیکیشن کمیٹی افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو متعارف کیا جا سکتا ہے۔

رواں سال کے وسط میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف وہاں کے میدانوں پر دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

تاہم بابر اعظم کو آرام دینے کے فیصلے کو ایک اور نظر سے بھی دیکھا جائے گا کیونکہ حالیہ ہوم سیریز میں انگلیںڈ سے شکست کے بعد اُن کی کپتانی پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

سیلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شاداب خان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی کپتان کے طور پر آزمانے پر غور کیا گیا۔

شاہین آفریدی کی کپتانی کا تجربہ ٹی20 کرکٹ کے فارمیٹ تک محدود ہے چونکہ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی قیادت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More