ملتان سلطانز کے عثمان خان کی تیز ترین سینچری، ٹیم کا سب سے بڑا سکور

اردو نیوز  |  Mar 12, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو رنز سے شکست دے دی۔

سنیچر کو راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ کئی حوالوں سے یادگار رہا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 263 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز کی خاص بات ان کے اوپننگ بیٹر عثمان خان کی پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچری تھی، جو انہوں نے صرف 36 گیندوں پر بنائی۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بھی نہایت جارحانہ بیٹنگ کی لیکن بدقمستی سے میچ جیتنے میں ناکام رہے، اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز ہی بنا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ہیٹرک کے ساتھ ساتھ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آج کے دن کسی بھی ٹی20 میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی سکور بھی بنا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 40 اوورز میں 515 رنز بنائے گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 33 چھکے اور 45 چوکے لگا کر کے ساتھ ایک ٹی20 میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک ٹی20 میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سینچریملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شان مسعود کو آرام دیتے ہوئے عثمان خان کو موقع دیا اور انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔

ZORDAR, TEZ-RAFTAAR, DHUWAANDAAR #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/qLqdW7Ww22

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023

عثمان خان نے کوئٹہ کے بولرز کو بے دردی سے پیٹا اور 11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔ وہ 43 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد نواز کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

36 گیندوں پر سینچری بنا کر انہوں نے ملتان سلطانز کے ہی بیٹر رائلی روسو کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے جمعے کو پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

WHAT. AN. OVER. FOR. @MultanSultans #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/XkaGaSjIIs

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023

عثمان خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر قیس احمد کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور ان کے پہلے اوور میں ہی 27 رنز بنا ڈالے۔ آج کا دن عثمان خان کا تھا اور کوئٹہ کی بولنگ ان کے آگے بالکل لاچار نظر آ رہی تھی۔ اس لیے قیس احمد کو اپنے دوسرے اوور میں بھی 27 رنز پڑے۔ وہ چار اوورز میں 77 رنز دے کر پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More