میری بیٹی مرگئی تھی، کسی دوسرے کا بچہ مرنے نہیں دے سکتا ۔۔۔ باپ نے اپنی بیٹی کی یاد میں بچوں کے لیے دل کا مفت ہسپتال کھول کر اعلیٰ مثال قائم کردی

ہماری ویب  |  Mar 12, 2023

بیٹیوں سے باپ کی محبت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ہمارے نبی ﷺ نے بھی اپنی بیٹیوں سے جس قدر محبت کی وہ دنیا کے سامنے ہے اور شاید یہی وہ وراثت ہے جو بیٹیوں کی عزت و محبت کو آج بھی والد سب سے بڑھ کر رکھتے ہیں۔ لاہور کے فرحان احمد جو آئی ٹی کمپنی کے مالک ہیں ان کی چھوٹی بیٹی عائشہ 2 سال کی تھی جب اچانک ان کو پتہ چلا کہ بچی کا سانس نہیں آرہا اور قریباً 2 ماہ لگے یہ معلوم کرنے میں اس بچی کو پیدائشی طور پر دل کا مرض ہے۔

والد نے بچی کو تکلیف میں دیکھ کر ہر ممکنہ کوشش کی لیکن 2012 میں بچی اس دنیا سے رخصت ہوگئی، مرنے سے قبل بچی نے والد سے وعدہ لیا تھا کہ بابا مرنے والوں کو بچا لو، مجھے بچا لو لیکن خُدا کی مرضی کچھ اور تھی مگر اپنی بچی کو درد میں دیکھتے ہوئے فرحان صاحب نے خود سے وعدہ کرلیا تھا کہ اب وہ کسی بھی دوسرے فرد کی بچی کو مرنے نہیں دیں گے اور دل کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے فری ہسپتال بنائیں گے۔

بیٹی کی زندگی میں یہ خواب دیکھا اور اب لاہو رمیں پاکستان بھر کا پہلا بچوں کا دل کا ہسپتال قائم کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے نہ صرف فرحان احمد نے خؤد کوششیں کیں بلکہ سابق کرکٹ کے کپتان مصباحُ الحق نے بھی اپنی مدد کا بھرپور اظہار کیا اور اب کچھ ہی وقت میں یہ پراجیکٹ دنیا بھر میں مشہور ہونے جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More