پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30 ویں اور آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 بناکر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں قلندرز کا کوئی بیٹر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

لاہور کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت نے 25، حارث رؤف نے 18 اور فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے دو دو جبکہ جیمز فُلر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

Total domination from @KarachiKingsARY as they finish their season with a thumping win in Lahore #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvKK pic.twitter.com/4PklbxxAHi

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023

 

کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے اپنے ڈیبیو پر 51، عماد وسیم نے 45 اور طیب طاہر نے 40 رنز سکور کیے۔

Respect for ©️ @iShaheenAfridi #QalandarHum #QalandarsCity #SabSitarayHumaray #HBLPSL8 #LQvKK pic.twitter.com/y8VmFzzd50

— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 12, 2023

لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

pic.twitter.com/Vq4vKi9LkY

— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 12, 2023

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان یہ میچ پلے آف راؤنڈ سے پہلے رسمی کاروائی ہے کیونکہ قلندرز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالئیفائی کر چکے ہیں جبکہ کنگز پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

We've won the toss and batting first against @lahoreqalandars. Here's the lineup#YehHaiKarachi | #LQvKK | #HBLPSL8 pic.twitter.com/5zFJ92dvyg

— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 12, 2023

اس میچ کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ دلبر حسین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شین ڈیڈز ویل نے بھی اس میچ میں اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کیا ہے۔

شاہین آفریدی کی جگہ دفاعی چیمپیئن کی کپتانی ڈیوڈ ویزے کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More