بال اچانک سامنے آئی تو ۔۔ میچ کے دوران بال کے پیچھے بھاگتے فیلڈر کی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کیوں کردیا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

سال کا بہترین فیلڈر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے۔ جی ہاں! ایک لوکل میچ میں فیلڈر کی فیلڈنگ دیکھ کر لوگ حیران تو نہ ہوئے مگر ہاں محظوظ خوب ہوئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کے اس آرٹیکل میں آپ کو مذکورہ فیلڈر کی فیلڈنگ کی مزاحیہ ویڈیو دکھائیں گے۔

یہ ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جہاں دو لوکل ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ کے دوران بلے باز کی جانب سے عجیب شاٹ کھیلا گیا جس کے بعد ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ انسان کا ہنس ہنس کر برا حال ہی ہوجائے۔

شاٹ لگنے کے بعد بال فیلڈر کے ہاتھوں میں جانے والی ہوتی ہے مگر وہ اسے پکڑنے میں ناکام ہوجاتا ہے، بال باؤنڈری کی جانب سے جا رہی ہوتی ہے اور فیلڈر بال کے پیچھے بھاگ کر باؤنڈری بچا لیتا ہے مگر کہتے ہیں نہ کہ جو چیز قسمت میں لکھ دی گئی ہے وہ ہو کر ہی رہتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیلڈر باؤنڈری بچاتے ہوئے گر جاتا ہے اور جیسے ہی بال پھینکنے لگتا ہے تو وہ فیلڈر کے پاؤں سے لگ کر واپس باؤنڈری کی طرف چلی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو میں موجود کھلاڑی کو سال کا بہترین فیلڈر قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More