بابر کو ایسا مزاق نہیں کرنا چاہیے تھا ۔۔ محمد رضوان اور انگریز کھلاڑی کے ساتھ بابر کا ایسا مزاق جو وائرل ہو گیا

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

کرکٹ کا بخار ان دنوں سوشل میڈیا صارفین پر خوب سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ نے بلے باز بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ محمد رضوان اسی آس میں تھے کہ کسی طرح انہیں رن آؤٹ کروں یا پھر پویلین کی راہ کسی بھی طرح دکھاؤں۔

اسی دوران انگلش بلے باز نے شاٹ مارنے کی کوشش کی مگر گیند کہیں غائب ہو گئی۔

محمد رضوان نے کیچ کرنے کے چکر میں انگلش بلے باز کو ہی پکڑ لیا کہ شاید بال اسی کے پاس ہے بعد ازاں جب دونوں کے پاس گیند نہیں ملی تو دونوں کھلاڑی سوچ میں پڑ گئے کہ گیند گئی کہاں؟

ایسے میں کیمرے کی آنکھ نے اچانک بابر اعظم کی طرف دکھایا جنہوں نے گیند کو بڑے ہی پھرتیلے انداز میں اپنے پاؤں کی جانب چھپا دیا، محمد رضوان کو یوں لگا کہ شاید بال ابھی بھی بلے باز کے پاس ہے، دوسری جانب دونوں پریشان بھی ہو گئے تھے۔

بابر کا یہ انداز سب کو بھایا تو مگر اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن گیا کیونکہ بابر اس طرح بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More