بڑے کھلاڑی کی عام سی دکان سے خریداری۔۔ سرفراز احمد کی معمولی اسٹور سے خریداری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ہماری ویب  |  Mar 15, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد عام طور پر بھی عوام میں گھل مل جانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ جبھی انہیں کراچی کا ہیرو بیٹا مانا جاتا ہے۔ وہ کیسے یہ ویڈیو اس بات کاثبوت ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو سرفراز احمد کی وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سرفراز احمد عام شہریوں کی طرح زندگی گزارنے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کا کوئی شاہانہ طرز زندگی نہیں ہے کیونکہ وہ ایک عام گھرانے میں پلے بڑے ہیں۔

سرفراز احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں انہیں ایک عام چھوٹی سے دکان سے خریداری کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ہے تو اس لیے یہ معلوم نہ چل سکا کہ وہ آخر خرید کیا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد پریکٹس میچ کی کٹ میں موجود دکان پر سے سامان خرید رہے ہیں اور ان کے ارد گرد لوگ بھی موجود ہیں۔ دکان بظاہر تو کوئی میڈیکل اسٹور کی نظر آرہی ہے۔

سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر بھی معمولی دکان سے خریداری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More