محمد رضوان آج اپنی جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کیوں کھیلے؟

ہماری ویب  |  Mar 15, 2023

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے کوالیفائر میں اپنی جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلا۔

محمد رضوان جب کوالیفائر راٶنڈ میچ کے ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنی جرسی پر دائیں جانب ٹیپ لگایا ہوا تھا، پھر جب رضوان بیٹنگ کے لیے آئے تو اس وقت بھی رضوان کی جرسی پر ٹیپ لگا نظر آیا جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی ان کی جرسی پر پوری اننگز کے دوران ٹیپ موجود تھی۔

رضوان کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلنے کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔

مگر محمد رضوان یا ملتان سلطانز کی انتظامیہ کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر کھیلنے کی وضاحت تو اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم اسپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو پوشیدہ رکھا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More