ٹی20 سیریز: بنگلہ دیش نے چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Mar 16, 2023

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔منگل کے روز میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 73، نجم الحسن شانتو نے 47 اور رونی تعلق دار نے 24 رنز بنائے۔159 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ ملان نے 53، کپتان جوز بٹلر نے 40 اور کرس ووکس نے 13 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف بولنگ کرتے ہوئے تسکین احمد نے دو جبکہ شکیب الحسن، تنویر اسلام اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے کھیلے گئے دو میچز میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو چار اور چھ وکٹوں سے شکست دی۔بنگلہ دیش کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم نے کسی بھی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دی ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلیںڈ کو پہلی مرتبہ ٹی20 سیریز میں کلین سویب کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مجموعی طور پر یہ انگلینڈ کی ٹی20 کرکٹ کی سیریز میں دوسری کلین سویپ ہے۔

Modhumoti Bank Limited T20i Series: Bangladesh vs England: 3rd T20i

Bangladesh won the match by 16 Runs & the Series by 3-0

Full Match Details: https://t.co/QuKBNLkVtK#BCB | #Cricket | #BANvENG pic.twitter.com/TXDCJdumbp

— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 14, 2023

اس سے قبل انگلینڈ کو 2014 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں تین ٹی20 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بنگلہ دیش سے ٹی20 سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر کہتے ہیں کہ ’ہار کر بہت مایوسی ہوئی لیکن بنگلہ دیش کو مبارک ہو، انہوں نے ہمیں ہر شعبے میں مات دی۔‘’ہم نے فیلڈنگ میں کچھ مواقع ضائع کرنے کے بعد اچھا کم بیک کیا۔ وکٹ اچھی تھی لیکن دو گیندوں پر دو وکٹیں گنوانا بہت بری کارکردگی ہے۔‘

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کلین سویپ کرنے پر کہا کہ ’ہم ٹی20 سیریز میں بہت اچھا کھیلے، ہم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی اور بیٹرز نے بھی رنز بنائے۔‘’ہم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے یہیں سے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم نے مشکل وکٹوں پر اچھی بیٹنگ کی۔ لٹن اور رونی کی بیٹنگ کی وجہ ہم نے اچھا ٹارگٹ دیا اور ہم پلان کے مطابق ہی کھیلے لیکن جس اوور میں دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس نے میچ کو بالکل ہی بدل دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More