پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، اب مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا

اردو نیوز  |  Mar 16, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرا کر دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور  نے اسلام آباد کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا اور وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلے وکٹ 60 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد حسیب اللہ 15 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

محمد حارث نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے لیکن وہ حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم نے ابھی کریز پر قدم جمائے ہی تھے کہ وہ فضل الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عامر جمال صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ نے بھی صرف 10 رنز بنائے جس کے بعد وہ فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹام کوہلر 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز شاداب خان نے دو، جبکہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فضل حق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کی اتو اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری۔ رحمان اللہ گرباز 10 رنز بنانے کے بعد عظمت اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

شعیب مقصود نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ وہ عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد اعظم خان آئے مگر وہ کوئی کارکردگی دکھائے بغیر دو رن بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پو بولڈ ہوئے۔

ایلکس ہیلز نے 37 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور سات چوکے بھی شامل تھے، لیکن اس کے بعد وہ عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔  فہیم اشرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

کولن منرو ابھی کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے کہ انہیں سلمان ارشاد نے بولڈ کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، جبکہ جتینے والی ٹیم کا مقابلہ جمعے کے روز دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Playing XIs for @IsbUnited & @PeshawarZalmi #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/jhVAUHOUvW

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023

اگر بارش کی صورت میں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سے پیچھے ہونے کے باعث پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے ہرا دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور میں بارش کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فائنل میچ 19 مارچ بروز اتوار ہونا تھا جسے تبدیل کر کے 18 مارچ بروز ہفتہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More