کھانے کو روٹی تھی نہ رہنے کو گھر لیکن آج ۔۔ پہچانئے یہ کس مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 17, 2023

پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فائنل فور میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا بچپن پاکستان میں گزرا، آیئے آپ کو راشد خان کی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ اور اہم حقائق بتاتے ہیں۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کے کپتان کے علاوہ فرنچائز لیگ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرزکے لیے کھیلتے ہیں اور دائیں ہاتھ سے لیگ اسپن کے علاوہ بیٹنگ کی مہارت بھی رکھتے ہیں۔

راشد خان ارمان 20 ستمبر 1998 کو مشرقی افغانستان کے علاقے ننگر ہارمیں پیدا ہوئے۔ جلال آباد سے تعلق رکھنے والے راشد خان کے مزید 10 بہن بھائی ہیں، افغان جنگ کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑ کر اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

شاہد آفریدی کو اپنا آئیڈیل ماننے والے راشد خان کا بچپن پاکستان میں گزرا اور یہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم اور کرکٹ کی تربیت حاصل کی۔ افغانستان واپس جانے کے بعد انہوں نے تعلیم اور کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

راشد خان نے 18 اکتوبر 2015 کو زمبابوے کے خلاف افغانستان کے لیے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو زمبابوے کے خلاف 26 اکتوبر کو کیا۔

مارچ 2018 میں کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران انہوں نے پہلی بار کسی ون ڈے میچ میں افغانستان کی کپتانی کی اور 19 سال اور 165 دن کی عمر میں بین الاقوامی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں ویسٹ انڈیز شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے 100 وکٹیں لینے والے سب سے تیز اور کم عمر بولر بن گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More