شادی کے بعد تو بندہ آل راونڈر بن گیا۔۔ شاہین آفریدی نے لاہور قلندر کی جیت کا جشن کس کے ساتھ منایا؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں کھیلنے والے واحد وہ کپتان بن چکے ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک ٹرافی لاہور قلندرز کے نام کروائی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو شاہین آفریدی سے متعلق بتائیں گے۔

شاہین شآفریدی کو اب آل راؤنڈر بھی پکارا جا رہا ہے کیونکہ کسی بھی فائنل میچ میں ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ایسی کاکردگی کا مظاہرہ کرے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے، ویسی ہی پرفارمنس شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے فائنل میں دی۔

میچ جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کے کھل کر جشن منایا۔ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے علاوہ اپنی اہلیہ انشاء اور اپنی سالی اقصیٰ آفریدی کے ہمراہ باؤنڈری لائن پر جشن مناتے نظر آئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشاء آفریدی سے گفتگو کر رہے تھے جب کہ انشاء نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔

خیال رہے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے فائنل میں 4 وکٹیں لیں تھیں جبکہ انہوں نے 15 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ شاہین آفریدی کی بیٹنگ دیکھ کر ان کے سسر شاہد آفریدی بھی حیران رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More