وزیراعلیٰ الیکشن شیڈول کیخلاف عدالت جائیں، کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کا ہو گا، بلاول

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے خلاف عدالت جائیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولرڈیزیز لانڈھی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی میں جلد میئر پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

1200 بیڈز پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے کارڈیک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک معاشی، سیاسی اورآئینی بحران سے گزررہا ہے، سیاسی جماعت سے کہتا ہوں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو چھوڑ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی، حیدرآباد میں کلین سویپ کیا، سندھ میں الیکشن کرائے، جیالوں نے سازشوں کا جواب اپنے ووٹ کے حق سے دیا، کچھ لوگ مسلسل کردار کشی میں لگے ہوئے ہیں اور ایک ہی رٹ لگائی ہوئی ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اکثریت ملی، ان سے یہ ہضم نہیں ہورہا ہے کہ کراچی کا میئر جیالا ہو لیکن جلد کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے کہا پنجاب اورخیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے نام سے دھوکہ چل رہا تھا، وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بجٹ پر ڈاکہ مارتے ہیں، صحت کارڑ کی مد میں پرائیویٹ اداروں کو پیسہ دے رہے ہیں، عوام کا یہ حق ہے کہ سیاستدان ان کی خدمت کریں اور مسائل کا حل نکالیں، انتشار پسندی، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے، جو آپ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں آپ کا اپنا ہی نقصان ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا لانڈھی میں سرجیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھ رہا ہوں، صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں ہمیشہ صحت کو بجٹ میں ترجیح دی ہے، پہلے مریضوں کو پیسے بھر کے علاج کروانا پڑتا تھا، 2015 سے ہمیں یہ ذمہ داری ملی ہے، حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کو ادارہ سنبھالنے کی ذمہ داری ملی، معاشی صورتحال کا تعلق صحت سے نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا جو بجٹ ادارے کو ملا اس کے اندر رہ کر مریضوں کو مفت علاج دینا شروع کر دیا، سرجیکل کمپلیکس میں ہر قسم کی سہولتیں ہوں گی، پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی صوبے یا ملک کی حکمرانی ملے تو اس کا مینڈیٹ حلقے تک محدود نہیں ہوتا، پیپلزپارٹی نے کراچی کے ہرضلعے میں صحت کی سہولتوں پر توجہ دی ہے، ہم نے مختلف اضلاع میں سیٹلائٹ سسٹمز کھولے ہیں، وہاں بھی دل کا علاج مفت ہوتا ہے، کراچی میں چیسٹ پین یونٹس 17 ہیں، ہم نے نہ صرف کراچی میں دنیا کا بڑا دل کےعلاج کا اسپتال بنایا بلکہ ایک نیٹ ورک قائم کیا۔

دھاندلی سے کراچی کا میئر نہیں بننے دیں گے، سراج الحق

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو پیپلز پارٹی کی کردار کشی میں لگے رہتے ہیں، این آئی سی وی ڈی ان کا منہ توڑ جواب ہے، سندھ کا پیسہ عوام کے لیے دل کا مفت علاج کروانے میں استعمال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More