ہوا میں اڑتے ہوئے کیچ پکڑا ۔۔ لمبے چھکے مارنے والے پانڈیا کا آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے کیسے سپر مین کیچ پکڑا جو وائرل ہو گیا

ہماری ویب  |  Mar 21, 2023

کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جی ہاں بالکل آپ نے صحیح سنا ۔ آج ہوا کچھ یوں کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں سیریز کھیلنے آئی ہوئی ہے اور میچ کے دوران کا ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے 49 رنز پر 5 کھلاری آؤٹ ہو چکے ہیں ۔ ایسے میں تیز کھیلنے والے ہاردک پانڈیا میدان میں آئے۔ مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور اس مرتبہ یہ خبروں کی زینت اپنے چھکوں کی وجہ سے نہیں بنے بلکہ اپنے ایک کیچ کی وجہ سے بنے۔

انہوں نے 3 گیندوں پر 1 رن بنا رکھا تھا کہ آسٹریلیا کا فاسٹ باؤلر نے ایسی گیند کروائی کہ شاٹ ان کے بلے سے لگ کر اسٹیو اسمتھ کی جانب گیا جو سلپ میں کھڑے تھے۔ مگر یہاں آپکو بتانا بہت ضروری ہے کہ یہ کیچ ان سے بہت دور تھا لیکن پھر بھی انہوں نے کچھ نہ دیکھا اورسپر مین کی طرح چھلانگ لگا کر 10 ویں اوور میں پانڈیا کو چلتا کیا۔

اسے سے پہلے اسٹیو اسمتھ نے روہت شرما کو بھی اسی طرح کا ایک کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ ان کے یہ کیچز دیکھ کر معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے یہ ہوا میں اڑنے کی اچھی مہارت رکھتے ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More