انتقال کے 1 سال بعد بیٹے کے دل کی دھڑکن سنی پھر ۔۔ اکلوتی اولاد کے غم میں رونے والے باپ کے ساتھ کیا معجزہ ہوا جو اسے لگا کہ بیٹا واپس آ گیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 21, 2023

باپ کمائی پر ہی شوق پورے ہوتے ہیں اور انسان کھلی فضاؤں میں آزادی سے گھومتا ہے ، پھر جب بیٹے کو کانٹا بھی چبھ جائے تو باپ چیخ اٹھتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک والد کے ساتھ بھی ہوا جس نے اپنے مرے ہوئے بیٹے کے دل کی دھڑکن سن لی، جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے ۔ آئیے جانتے ہیں مزید اس کے بارے میں۔

ہوا کچھ یوں کہ جون ریڈ نامی اس آدمی کے بچے کا انتقال گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد اس کی زندگی بر رنگ ہو گئی اکلوتے بیٹے کو اپنے ہاتھوں دفنا دیا۔ ایک کار حادثے میں بیٹا ڈی کوڈو ریڈ اس دنیا سے چلا گیا تو والد نے غم کی حالت میں یہ فیصلہ کیا کہ بیٹے کے مختلف اعضاء عطیہ کر دیے جائیں تاکہ کسی اور کو ایک نئے زندگی ملے۔

اس وجہ سے اس نے 6 اعضاء عطیہ کیے، یوں اب ایک دن گھر پر اسے ایک پارسل موصومل ہوا جسے ڈی کوڈو کے والد نے کھولا تو معلوم ہوا کہ اس میں ایک چھوٹا ٹیڈی بیر تھا یہ صرف ایک کھلونا نہیں بلکہ تمام چیزوں سے بڑھ کر تھا ، کیونکہ اس میں اس کے بیٹے کے دل کی دھڑکن کی آواز تھی، جسے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے اس میں نصب کیا گیا تھا۔

سال بعد بیٹے کی دل کی دھڑکن سن کر والد 5 منٹ تک پھوٹ پھوٹ روتا رہا۔ دراصل یہ اس فرد نے بطور تحفہ اس کے والد کو بھیج کر شکریہ ادا کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا دل اس وقت عطیہ کر کے اس کی جان بچائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More