تکیہ ہٹا کر سونے کی عادت نہیں ڈالی تو پھر ۔۔ تکیے کے بغیر سونے کے 6 حیران کن فائدے جن پر آپ کا جسم آپ کا شکریہ ادا کرے گا

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

تکیہ کے بغیر سونا کوئی بھی تصویر نہیں کرسکتا کیونکہ اگر گردن کے نیچے تکیے کا سہارا نہ ہو تو ساری رات بے چینی رہتی ہے اور نیند بھی نہیں آپاتی۔ تکیے کا استعمال پتھر کے دور سے شروع ہوگیا تھا اور سب سے پہلا تکیہ بھی پتھر سے بنایا گیا تھا جسے صرف اُس دور کے لوگ استعمال کیا کرتے تھے اور وہ آج کل کے نرم تکیے کی طرح نہیں ہوتا تھا جسے سر کے نیچے رکھے بغیر یا ٹانگوں میں دبا کر آرام کی نیند سوجایا جائے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو تکیے اور انسانی صحت سے متعلق بتائیں گے۔

تکیے کے بغیر سونا ہماری صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور اس دلچسپ معلومات میں صحت کے لیے انہیں فائدوں کا ذکر کریں گے جو تکیے کے بغیر سونے سے ہمیں حاصل ہو سکتے ہیں۔

کمر درد سے چُھٹکارا

بہت سے تکیے سونے کے دوران ہمارے جسم کے پوسچر کا بیلنس خراب کر دیتے ہیں اوراگرچہ تکیہ براہ راست کمر درد کا باعث نہیں بنتا لیکن کمر درد ہونے کی صورت میں یہ درد کو بڑھانے کا باعث ضرور بنتا ہے اور جب ہم بغیر تکیے کے سوتے ہیں تو اس سے ہماری سپائن کو آرام کا موقع ملتا ہے اور جسم قدرتی پوزیشن پر سوتا ہے جس سے پوسچر پر بوجھ نہیں پڑتا اور کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

سردرد ختم ہو سکتی ہے

اگر صبح اُٹھنے کے بعد آپ کے سر میں درد ہوتا ہے یا آپکو سر ہلکا محسوس ہوتا ہے تو اس کی بڑی وجہ آپکا تکیہ ہو سکتا ہے۔ ایسے تکیے جو بہت زیادہ اُونچے ہوتے ہیں ان پر سر رکھ کر سونے سے اعصاب پر بوجھ ڈالنے لگتا ہے اور سر میں خون کی گردش کو متاثر کرتا ہے جس سے سر درد پیدا ہوتی ہے اور ایسی صُورت میں تکیے کے بغیر سونا درد سے آرام حاصل کرنے کی اہم وجہ بنتا ہے۔

گردن کی درد میں کمی

تکیے کی وجہ سے گردن میں پڑنے والا موڑ جب زیادہ دیر تک قائم رہے تو اس سے جہاں بے آرامی پیدا ہوتی ہے وہاں زیادہ دیر گردن مُڑے رہنے سے گردن کے پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے جو گردن میں درد کا سبب بنتا ہے اور اگر ایسی صورت میں سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیا جائے تو آپ کے سونے کی پوزیشن نیچرل ہونے کسیاتھ آپ کی گردن بھی سیدھی رہتی ہے اور اس کے پٹھوں پر بوجھ نہیں پڑتا۔

ذہنی تناو میں کمی آتی ہے

اگر آپ کا تکیہ آپ کو گہری نیند نہیں لینے دے رہا تو آپ بے آرام رہیں گے اور اس سے جسم کے تمام اعضا کا کام متاثر ہوگا اور دماغ پر تناؤ بڑھ جائے گا کیونکہ گہری نیند آپ کو اگلے دن کے لیے تروتازہ کر دیتی ہے اور اس سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آپاتی اور ہر وقت کروٹیں لیتے ہیں تو اپنا تکیہ ہٹا کر سونے کی عادت ڈالیں۔

چہرے پر موجود کیل مہاسے دور ہوتے ہیں

جب آپ تکیے پر سر رکھتے ہیں تو آپ کا چہرہ تکیے کے ساتھ دب جاتا ہے اور چونکہ آپ تکیے کے کؤر کو روزانہ نہیں دھوتے اس لیے اس پر پڑی ہُوئی دھول، مٹی اور جراثیم آپ کے چہرے کی جلد کے مساموں پر اپنا ڈیرہ ڈال لیتے ہیں اور چہرے پر کیل اور مہاسے پیدا ہوجاتے ہیں اس لیے اگر چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہو رہے ہیں تو اپنے تکیے پر غور کریں اور اسے ہٹا کر سونے کی کوشش کریں۔

تکیے کے بغیر بال تندرست اور گھنے ہوتے ہیں

اگر صبح اُٹھنے کے بعد آپ کے بال خشک اور الجھے ہُوئے ہوتے ہیں اور ان میں کنگھی کرنا مشکل ہوجاتا ہے تو بہتر ہے کہ فوراً اپنا تکیہ ہٹا دیں کیونکہ نیند کے دوران جب آپ کروٹ لیتے ہیں تو اس آپ کے بال تکیے کیساتھ گھستے ہیں اور کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع کر دیتے ہیں اورتکیے کا کپڑا آپ کے بالوں کی نمی کو چُوس لیتا ہے جس سے یہ خُشک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More