خود بھوکا رہ کر بابا مجھے کھانا کھلاتے تھے ۔۔ بابر اعظم نے خود کو ملنے والا اعزاز والد کو پہناتے ہوئے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

بیٹا جوان ہو جائے تو والد سے کہتا ہے کہ ابو آپ پریشان نہ ہوں، اب میں بڑا ہو گیا ہوں۔ سب پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں مایانز پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی۔ جنہیں آج ملک ِ پاکستان کی طرف سے آج ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ تو اس وقت ان کے اہلخانہ بھی اس تقریب میں شامل تھے۔

تقریب کے بعد انہوں نے اپنی والدہ اور والد کے ساتھ تصویر کھینوائی اور بابا کو اپنا ستارہ امتیاز پہنا دیا ۔کیونکہ یہ ہی اس کے سب سے زیادہ حق دار ہیں۔ ان پر ایک ایسا بھی وقت تھا کہ جب بچپن میں بابر اعظم کھلاڑی بننے کی تیاری کر رہے تھے تو والد کے پاس اتنے پیسے نہ ہوتے تھے کہ یہ دونوں کھانا کھا لیں۔ان حالات میں، میں ان کیلئے کھانا لے جاتا اور خود نہ کھاتا۔

اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کہ بابر کو یہ بڑی خوشی رمضان کے مہینے میں ملی ۔ جی ہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ان کے اچھے اور بہترین کھیل پر انہیں یہ انعام گورنر ہاؤس پنجاب میں رکھی گئی ایک تقریب میں ملا۔

پاکستان کا فخر جس نے دنیا کے برے برے بلے بازوں کو پیچھا چھوڑا وہ 28 سالہ بابر اعظم ۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ کم عمر پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سرفراز احمد کے پاس تھا ۔

یہی نہیں انہیں ملک ِ پاکستان کا بڑا اعزاز دینے کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔ اور اسے سے پہلے قومی ٹیم کے ان مایاناز کھلاڑیوں کو یہ اعزاز پہلے سے مل چکا ہے۔ جن کے نام یہ ہیں۔ ،یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق وغیرہ وغیرہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More