یہ کرکٹ کی ٹرافی ہے یا پی ایچ ڈی کی ڈگری؟ پاک افغان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، اس ٹرافی کی کیا خاص بات ہے؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو شارجہ میں کھیلا جانے والا ہے۔ پاکستانی ٹیم شارجہ روانہ ہوچکی ہے۔ وہیں اس سیریز کی ٹرافی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی نیوز میں آپ کو ٹرافی سے متعلق بتائیں گے۔

افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعہ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

آج سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرافی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افغان روایت و ثقافت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے، ٹرافی ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی ہے جو ہمارے شاندار قومی ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More