روشنی ہومز ٹرسٹ .... یتیم اور بے سہارا بچوں کا سائبان

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

عمرانیات

چوہدری عمران الہی

ہر وہ نابالغ بچہ یا بچی جس کا باپ فوت ہو جائے وہ یتیم ہے ۔ جب تک باپ زندہ ہوتا ہے تو وہ اپنے بچوں کیلئے محافظ 'نگران 'شفیق استاد اور ایک سایہ دار درخت ثابت ہوتا ہے ۔ باپ اولاد کی ہر خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

لیکن باپ کی وفات کے بعد بچے بے سہارا ہو جاتے ہیں ۔ گویا ان کے سر سے سائبان چھن جاتا ہے ۔ انہیں مالی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ تعلیمی مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ان حالات میں عموماً اپنے بھی پرائے ہو جاتے ہیں اور نگاہیں پھیر لیتے ہیں ۔

اسلام نے یتیم سے نیک سلوک کی غرغیات فرمائی ہیں ۔ حضورۖ نے نہ صرف خود یتیموں و بے کسوں کی مدد فرمائی بلکہ اپنے ماننے والوں کو بھی اس کا درس دیا۔ یتیم بچے معاشرہ کا ایسا ہی حصہ ہیں جیسے دیگر بچے ۔ انہیں بھی دنیا میں جینے 'تعلیم حاصل کرنے اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرنیکا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ دوسرے بچوں کا حق ہے ۔

عدالت عالیہ نے یتیم اور بے سہارا بچوں کو سہارا دینا اور چھت فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری قرار دیا ہے مگر ریاست یہ ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ بھلا ہو محمد انور ڈار اور ان کے رفقاء کا جنہوں نے یتیموں اور بے سہارا بچوں کیلئے ''روشنی ہومز ٹرسٹ '' قائم کیا۔

روشنی ہومز ٹرسٹ کا قیام 2002 ء میں عمل میں لایا گیا جس کا مجموعی رقبہ آٹھ ایکڑ ہے جو تعلیم 'صحت 'کھیل 'ٹیکنالوجی اور کیمونٹی کی سرگرمیوں اور رہائش کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔

گوجرانوالہ کمپلیکس میں آٹھ ہومز ہیں جن میں سے ہر ایک میں آٹھ بچے رہ سکتے ہیں ۔ روشنی ہومز ٹرسٹ کا ایک اصول راز داری ہے تاکہ بچے کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ بچوں کی شناخت کسی جگہ ظاہر نہیں کی جاتی اور نہ ہی انہیں ڈونیشن مہم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ڈونرز کوبچوں کو براہ راست ڈونیشن دینے کی اجازت نہیں ہے ۔

روشنی ہومز ٹرسٹ میں یتیم بچوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ہر گھر تین بیڈرومز پر مشتمل ہے ایک بیڈ روم کیئرٹیکر جبکہ دیگر دو بچوں کیلئے ہیں ۔ کمروں کیساتھ اٹیچڈ باتھ روم کے علاوہ ٹی وی لائونج 'کچن اور چوبیس گھنٹے سیکورٹی میسّر ہے۔

روشنی ہومز ٹرسٹ ان بچوں کوان تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے جوعام طور پر ایک اپر'مڈل کلاس کے بچے کو حاصل ہوتی ہیں ۔ ہر گھر میں موجود کیئرٹیکر کو بچوں کی ماں کہا جاتا ہے جو بچوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

کیئر ٹیکر(ماں)چوبیس گھنٹے بچوں کے ساتھ ہی موجود رہتی ہے تاکہ انہیں اپنائیت کا احساس ہو۔ٹرسٹ میں بچوں کو بالکل گھر جیسا ماحول ملتا ہے اور وہ بہن بھائیوں کی طرح پرورش پاتے ہیں تاہم بارہ سال کی عمر ہونے پر لڑکے اور لڑکیوں کو الگ یوتھ ہونا میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرز ہر ہفتے انکا معائنہ کرتے ہیں۔بچوں کے نفسیاتی مسائل کے حل اور کونسلنگ کے لئے سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔علاوہ ازیں کیئر ٹیکر کی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ بچوں کے نفسیاتی مسائل پر آغاز پر ہی قابو پا سکیں۔

تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے انہیں نامور تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جاتا ہے جن میں آرمی پبلک سکول'گیریژن سکول'قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول 'گفٹ کالجز و یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔پک اینڈ ڈراپ سروس کے علاوہ تعلیمی معاونت کیلئے ٹیویشن کی سہولت میسر ہے۔

جدید کمپیوٹر لیب اور لائبریری بھی موجود ہے۔ روشنی ہومز کے بچے ریجنل لیول پر منعقدہ مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیکر متعدد بار پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔بچوں کی فزیکل فٹنس کے لئے کوچ سے ذریعے کرکٹ 'فٹبال' بیڈ منٹن کی پریکٹس کرائی جاتی ہے۔روزانہ یوگا کرایا جاتا ہے۔پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ہے۔

بچوں کی نگرانی کے لئے سیکورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔جنریٹر کے ذریعے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔روشنی ہومز کے ویسٹ سے کھاد تیار کی جاتی ہے۔روشنی ہومز میں تین سے چار سال تک کی عمر کے یتیم بے سہارا بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔

روشنی ہومز کے صدر محمد انور ڈار ہیں جبکہ محمد فاروق ڈار نائب صدر'خواجہ زاہد پرویز سیکرٹری جنرل'حفیظ الرحمن سیکرٹری'روبینہ محمود بیگ سیکرٹری فنانس'احسان الحق خزانچی'ڈاکٹر طارق چیمہ و ڈاکٹر شاہدہ قاضی ایڈوائزرز ہیں۔ٹرسٹیز میں محفوظ الرحمان'سید امتیاز الحسن'ڈاکٹر قیصر شہر یار درانی'سید عرفان الحسن گیلانی'ڈاکٹر فخر لودھی'محمد اقبال'عدنان خان'شیخ محمد اسلم' عباس مجاہد'ڈاکٹر صائمہ کلثوم'آصفہ قاضی'انجیلیا میسی و دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

ٹرسٹ ھذا پی سی پی سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ایف بی آر پاکستان اور آئی آر ایس امریکہ نے ٹیکس چھوٹ سرٹیفکیٹس جاری کر رکھے ہیں۔روشنی ہومز ٹرسٹ این جی اوز گروپ آف چائلڈ رائٹس کنیکٹ سوئٹزرلینڈ کا بھی رکن ہے۔

ٹرسٹ میں گزشتہ دنوں روشنی ھومز ٹرسٹ گوجرانوالہ میں سالانہ ایوارڈ اور ڈیجیٹل اسٹور کی سنگ بنیاد میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین محمد انور ڈار'سی ای او روشنی ہومز سحر احمد'ٹرسٹیز سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر محمد شعیب بٹ،صدر چیمبر آف کامرس فیصل ایوب سمیت روشنی ہومز کے بچوں اور شہر کی بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ روشنی ہومز ٹرسٹ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے جس میں معاشرے کے اہلِ فکر لوگ اکٹھے ہو کر ایسے بچے جنکا یتیمی کی وجہ سے پیچھے رہ جانیکا خدشہ ہوتا ہے ان کی غذائیت'بہترین تعلیم 'ورزش'رہائش اور تمام پہلوئوں کا بہترین طریقے سے خیال رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے صدر اور تمام ٹرسٹیز کا ریاست کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ کو بڑھایا جائے تاکہ ان کی کرنیں دور دور تک پھیل سکیں۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے روشنی ہومز کے اسٹاف اور بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ڈیجیٹل اسٹور کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔روشنی ہومز کی طرف سے گورنر پنجاب کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔

ہماری آپ سے گزارش ہے کہ زکوا خیرات عطیات روشنی ہومز ٹرسٹ کو دیں اور یتیموں کو بہتر مستقبل کیلئے پناہ تعلیم کپڑوں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالیں۔زکوٰة اور عطیات دینے کیلئے 03008746016پر کال کریں نمائندہ آپکے پاس آکر وصول کر لے گا.ان بنک اکانٹس میں بھی رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔بنک الفلاح 00531002912289یا بنک دوبئی اسلامک 0102438001یا یو بی ایل 0109000211115016 آج اگر ہم یتیموں کے دکھ درد کو ہلکا کرنے انکی زندگیوں پہ چھائی تاریکیاں مٹانے انکے مرجھائے اور غمزدہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرینگے تو اللہ کریم ہماری دنیا وآخرت کو روشن فرمائے گا۔

اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے یتیموں کی کفالت کرنے والوں کو جنت میں ساتھ اور بالکل قریب ہونے کی خوشخبری دی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یتیموں کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More